الجواب وبالله التوفيق:
دو گواہوں کی موجودگی کے بغیر ان دونوں کا آپس میں نکاح قطعاً درست نہیں ہوگا چاہے زنا میں مبتلا ہونے کا اندیشہ کیوں نہ ہو۔
قال ومن كان له نصاب فاستفاد في اثناء الحول من جنسي ضمه اليه وذكرة به وقال الشافعي: لا يضم لانه اصل في حق المالك..(هدايه: ٢٠٩/٢, كتاب الزكاة زمزم بوك ديوبند)
عن عمران بن حصين، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا نكاح إلا بولي، وشاهدي عدل. (المعجم الكبير للطبراني، ١٤٢/١٨، رقم الحديث: ٢٩٩، ط: دار إحياء التراث العربي)
حضرت مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ کھیت بٹائی (بٹیہ) پر دینا (لینا)کیسا ہے اس طرح سے کہ کھیت زید کا ہے اور بکر اس میں فصل اگاتا ہے اور محنت کھاد پانی کھیتی کے جتنے خرچے ہیں سب بکر برداشت کرتا ہے ۔ اور زید کا کچھ خرچ نہیں ہوتا نہ ہی کھاد پانی کا خرچ اس کے طرف سے ہوتا ہے اور نہ ہی کسی طرح کی محنت کرتا ہے کھیت کے لیے، بلکہ کبھی کھیت دیکھنے بھی نہیں جاتا ۔ لیکن اناج اور گلے کی تقسیم دونوں میں برابر ہوتاہے۔ تو کیا زید کے لیے کھیت سے آئے ہوئے اناج کا لینا درست ہے یا یہ پھر سود ہے
الجواب بعون الملک الوھاب
کھیت بٹایٔ پر دینا بایں طور کہ بیج اور عمل ایک شخص کا ہو اور زمین دوسرے شخص کی ہو تو یہ طریقہ شرعاً جائز و درست ہے، سود نہیں ہے، اور مذکورہ شخص کیلئے وہ غلّہ لینا بھی درست ہے،
واضح رہے کہ اس کے اندر نفع ہمیشہ تناسب سے ہوگا، فقط _ واللّه أعلم بالصواب
1 thought on “١.سوال :-اگر لڑکا لڑکی زنا کی حد تک پہنچ جائے اور گواہ وہاں پر موجود نہ ہوں تو کیا لڑکا لڑکی کا آپس میں قبول کرنے سے نکاح ہو جاےگا”