الجواب:-طہارت کا شرعا حکم یہ ہے کہ جو چیزیں بغیر طہارت کے مباح نہیں ہیں ان چیزوں کا مباح ہونا ہے یہ حکم دینوی ہے اور آخرت میں ثواب کا ملنا اگر نیت ہو یہ حکم اخروی ہے-
وحكمها استباحة مالا يحل بدونها وسببها اي سبب وجوبها مالا يحل فعله فرضا او غيره كالصلاة ومس المصحف إلا بها.....(الدر المختار مع الشامي: ١٩٠/١،كتاب الطهارة زكريا ديوبند)
وحكمها استباحة مالا يحل الا بها....(البحر الرائق: ٢٣/١،كتاب الطهارة اشرفيه ديوبند)
وسببه استباحة مالا يحل الا به وهو حكمه الدينوى وحكمه الأخروى الثواب في الآخرة.....(حاشية الطحطاوي:٦٠/١-٦١،كتاب الطهارة اشرفيه ديوبند)
سوال:-ارکان وضو کتنے ہیں ہر ایک کی وضاحت کریں؟
جواب:-ارکان وضو چار ہیں (1) پورا چہرہ دھونا یعنی پیشانی سے تھوڑی کے نیچے تک ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک دھونا(2) دونوں ہاتھ دھونا یعنی دونوں ہاتھوں کی کہنوں سمیت دھونا(3) سرکا مسح کرنا یعنی سرکا چوتھائی حصہ مسح کرنا(4) پیروں کا دھونا یعنی دونوں پیروں کا ٹخنوں سمیت دھونا-