سوال:- عمارتوں کی دیواروں پر پینٹ کیا جاتا ہے اور دیواروں پر رنگ کرنے میں کبھی پینٹ استعمال ہوتا ہے اور کبھی چونہ اور کبھی سموسم سے رنگ کیا جاتا ہے تو رنگ کی ہوئی دیواروں پر تیمم کرنا جائز ہے یا نہیں نیز یہ بھی بتائیے کہ اگر پینٹ کیا گیا ہے تو یہ زمین کی قسم میں سے نہیں تو کیا اگر اس پر گردو غبار جم جائے تو اس سے تیمم کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:-جس دیوار کو پینٹ سے رنگ دیا گیا ہے اس دیوار پر تیمم کرنا درست نہیں ہے اس لیے کہ پینٹ رنگ ہے مٹی کی جنس سے نہیں؛ البتہ جس دیوار کو چونے یا سموم سے رنگ دیا گیا ہے اس پر تیمم درست ہے اس لیے کہ چونا اور سموم بھی مٹی کی جنس سے ہوتا ہے نیز اگر پینٹ پر گرد و غبار جمع ہو جائے تو اس سے تیمم کرنا جائز نہیں ہے-

وكنا بالخزف الخالص إلا إذا كان مخلوطا بما ليس من جنس الأرض أو كان عليه صبغ ليس من جنس الأرض، (البحر الرائق:٢٥٨/١، باب التيمم، زكريا ديوبند )

ويجوز بالغبارة مع القدرة على الصعيد كذا في السراج الوهاج وهو الصحيح(هندية جديد:٨٠/١،الباب الرابع في التيمم،زكريا ديوبند)

فقال أبو حنيفة ومحمد: يجوز التيمم بكل مان من جنس الأرض كالتراب (وهو مجمع عليه) والغبار والرمل والحجر والجص(الكلس) والكحل والزرنيج(الفقه الاسلامي وادلته:٥٠٥/١،التيمم اركانه ،الهدي ديوبند)

Leave a Comment