سوال:-دھوبی کے یہاں پاک ناپاک کپڑا جمع ہو جاتا ہے اور دھوبی تمام کپڑوں کو مخلوط کرکے دھوتے ہیں تو دھوبی کے یہاں کا کپڑا پاک سمجھا جائے گا یا ناپاک دلائل کے ساتھ جواب تحریر فرمایئں؟

الجواب:-صورت مسئولہ میں دھوبی اگر بڑے تالاب یا تالاب کے کنارے پر دھو رہا ہو تو اس صورت میں سب کپڑے پاک سمجھے جائیں گے اور اگر ماء قلیل”ٹب یا بالٹی میں”کپڑے دھو رہا ہے تو اس صورت میں بھی احتیاط دھلنے کے بعد کپڑوں کو نچوڑ دیا ہے تو ناپاک کپڑے بھی پاک سمجھے جائیں گے، لیکن اگر ماء قلیل میں احتیاط سے نہیں دھلتا ہے اور نہ ہی نچوڑتا ہے تو پھر پاک کپڑوں کو پاک اور ناپاک کپڑوں کو ناپاک سمجھا جائے گا اصولیہ یہی ہے “الیقین لا یزال بالشک”اس اصول مسلمہ سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے-

إذا صار مشكوكا في نجاسته حازت الصلاة معه، قوله: اليقين لا يرتفع بالشك معنى فإنه حينئذ لا يتصور أن يثبت الشك في محل ثبوت اليقين يتصور ثبوت شك فيه لا يرتفع به ذلك اليقين.(الأشياء والنظائر جديد:١٨٥)

ان شت الشك في طهارة الباقي ونجاسته لكن لا يرتفع حكم ذلك اليقين السابق بنجاسته وهو عدم جواز الصلاة الخ.(الأشباه جديد:١٨٦)

Leave a Comment