سوال:-اگر زمین خریدنے کے بعد رجسٹری نہ کرائے تو ایسی صورت میں خریدنے والا اس زمین کا مالک ہوگا یا بیچنے والا یا اس میں کوئی تفصیل ہے ہر صورت اطمینان بخش جواب تحریر کریں؟

الجواب:-اس صورت میں خریدنے والا اس زمین کا مالک ہوگا کیونکہ جب ایجاب و قبول ہو گیا تو بیع لازم ہے اوربیع لازم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ بائر کی ملکیت سے نکل کر مشتری کے ملکیت میں چلی جاتی ہے دوسری بات یہ ہے کہ ایجاب و قبول اہل سے صادر ہوا ہے لہذا اس کو منعقید کیا جائے گا اس کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ مشتری مالک ہوگا-

إذا حصل الايجاب والقبول لزم البيع وفي الحاشية ويثبت الملك لكل منهما....(الهداية:٦/٥،كتاب البيوع،بشري باكستان)

قلت وفي جامع الفصولين أيضاً: لو ذكر البيع بلا شرط ثم ذكرا الشرط على وجه العدة جاز البيع ولزم الوفاء بالوعد....(شامي: ٢٨١/٧،كتاب البيوع،باب البيع الفاسد،زكريا ديوبند)

واذا حصل الايجاب والقبول لزم البيع ولا خيار لو احد منهما الا من عيب....(بالفتاوى الهندية:١١/٣،كتاب البيوع،زكريا ديوبند)

Leave a Comment