زکوٰۃ کی رقم کو تملیک کرانے کے بعد اس سے مدرسہ کی رسید بنوا سکتے ہیں یا نہیں ؟

لجواب و باللہ التوفیق: تملیک کرانے کے بعد اس رقم سے مدرسے کی رسید چھپوانے کی گنجائش ہے ،لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ حیلہ تملیک کی اجازت ہر جگہ نہیں ہوتی۔

والحيلة له أن يتصدق بمقدار زكاته على فقير ثم يأمره بعد ذلك بالصرف إلى هذه الوجوه فيكون للمتصدق ثواب الصدقة ولذلك الفقير ثواب بناء المسجد والقنطرة . (هنديه ، كتاب الحيل زكريا دیو بند ٦ / ٣٩٢ ، جديد زكريا ٣٩٥/٦ ، وهكذا في الشامي، كتاب الزكاة، باب المصرف زكريا ٢٩٣/٣، کراچی ٢/ ٣٤٥ ) فقط واللہ ااعلم۔

Leave a Comment