الجواب و بااللہ التوفیق:
چیٹ جی پی ٹی ( chat gpt) دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی ہے
لہذا اس کا استعمال اگر جائز مقاصد کے لیے کیا جائے تو جائز ہے اور اگر ناجائز امور کے لیے اس کا استعمال کیا جائے تو اس کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔
البتہ چیٹ جی پی ٹی (chat gpt) سے دینی و شرعی مسائل پوچھنا صحیح نہیں ہے اس لیے کہ بعض اوقات چیٹ جی پی ٹی (chat gpt) غلط مسئلے کی طرف رہنمائی کرتا ہے لہذا دینی مسائل کے تعلق سے علماء کرام اور مفتیان عظام ہی کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔
واللہ اعلم بالصواب