سوال:-نماز جمعہ کے جائز ہونے کے لیے کتنی شرط ہے ہر ایک کی وضاحت کریں؟

الجواب:-بعض حضرات کے نزدیک نماز جمعہ کے جائز ہونے کے لیے چھ شرائط ہیں (1) مصر یا فنائے مصر: اس سے مراد ایسی بستی ہے جہاز ضرورت کی چیزیں مل جاتی ہو ابادی پختہ مکانات ہو اور بازار بھی لگتا ہو وغیرہ(2) بادشاہ: اس سے مراد سلطان اسلام یا اس کا نائب ہے (3) وقت: جمعہ کا وقت ظہر کا وقت ہے (4) خطبہ: خطبہ میں شرط یہ ہے کہ وقت میں ہو اور نماز سے پہلے ہو(5) اذان عام: اس کا مطلب یہ ہے کہ مسجد کا دروازہ کھول دیا جائے جس مسلمان کا جی چاہے آئے کسی کی روک ٹوک نہ ہو (6) جماعت: کم از کم تین آدمی کا ہونا-

أما الشرائط التي ترجع الى غير المصلى فخمسة في ظاهر الروايات البصر الجامع والسلطان والخطبة والجماعة والوقت.....(بدائع الصنائع :٥٨٣/١،كتاب الصلاة،اشرفية ديوبند)

لا تصح الا بستة شروط المصر او فناؤه والسلطان اونائبه وقت الظهر والخطبة قبلها في وقتها والجماعة والاذن العام.....(مجمع النهر: ٢٤٤/١-٢٤٦،كتاب الصلاة، فقيه الامة ديوبند)

ولا دائها شرائط في غير المصلى: منها المصر.... ومنها وقت الظهر... ومنها الخطبة قبلها... ومنها الجماعة... ومنها الاذن العام....(بالفتاوى الهندية:٢٠٥/١-٢٠٩،كتاب الصلاة ،في صلاة الجمعة ،زكريا ديوبند)

Leave a Comment