سوال:-نماز جمعہ جائز ہونے کے لیے مسجد کا ہونا ضروری ہے یا نہیں یا اس میں کوئی تفصیل ہے ہر صورت مفصل مدلل بیان کریں؟

الجواب:-نماز جمعہ کے جائز ہونے کے لیے مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے مسجد کے علاوہ بھی کسی گھر یا میدان میں جماعت ادا کرنا جائز ہے، البتہ صحت جمعہ کے لیے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ وہ جگہ شہر یا قصبہ یا اتنا بڑا گاؤں ہو کہ وہاں روز مرہ کی ضروریات کی ساری چیزیں مہیا ہو-

ويشترط لصحتها.... المصر او فناؤه.... والسلطان.... ووقت الظهر فتبطل الجمعة بخروجه،والخطبة فيه كونها قبلها والجماعة والاذن العام....(الدر المختار مع الشامي: ٥/٣-٢٥،كتاب الصلاة ،زكريا ديوبند)

واما الشرائط..... المصر الجامع والسلطان والخطبة والجماعة الوقت....(بدائع الصنائع :٥٨٣/١،كتاب الصلاة،اشرفيه ديوبند)

Leave a Comment