الجواب:-مسبوق اپنی نماز اس طرح ادا کرے گا کہ امام کے دونوں سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر ثناء پھر سورہ فاتحہ پڑھے گا اس کے بعد بھی سورت پڑھ کر رکوع کرے گا اگر ایک رکعت رہ گئی تھی تو ایک رکعت کے بعد سلام پھیرے گا اور اگر دو رکعت رہ گئی تھی تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اس کو اپنی دونوں رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت بھی پڑھے گا اور اگر تین رکعت رہ گئی ہو تو پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھے گا جب کہ تیسری رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھے گا یہ حکم تو تلاوت کے اعتبار سے تھا قعدہ سے متعلق حکم یہ ہے کہ تین رکعت رہ جانے کی صورت میں ایک رکعت ادا کرنے کے بعد قعدہ کرنا واجب ہے اور مغرب میں اگر دو رکعت رہ گئی ہو تو ایک رکعت کے بعد قعدہ کرنا ہوگا کیونکہ یہ مسبوق کی دوسری رکعت ہے۔