الجواب و بااللہ التوفیق
شریعت میں مسجد مدرسہ عيدگاہ اور قبرستاں وغیرہ یہ سب الگ الگ وقف ہیں اور اوقاف کے سلسے میں ضابطہ یہ ہے کہ ہر وقف کی آمدنی اُسی وقف میں لگ سکتی ہے کسی دوسرے وقف میں نہیں لگ سکتی اس لیے سوال میں مذکور اوقاف میں سے کسی وقف کی آمدنی دوسرے وقف میں لگانا (عام حالات میں) جائز نہیں