الجواب:-فجر کا اول وقت جب کہ فجر ثانی طلوع ہو اور آخری وقت سورج طلوع ہونے تک،ظہر کا وقت زوال کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور آخری وقت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک یہ ہے کہ جب سایہ اصلی کے علاوہ ہر چیز کا سایہ اس کے دو چند ہو گیا ہو تو ظہر کا وقت ختم ہو کر عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے یہی روایت امام اعظم رحمہ اللہ کا مذہب ہے اور صاحبین کے نزدیک جب سایہ اصلی کے علاوہ ہر چیز کا سایہ اس کے ایک مثل ہو گیا تو ظہر کا وقت ختم ہو گیا، عصر کا اول وقت جبکہ ظہر کا وقت نکل جائے اور آخری وقت جب تک کہ افتاب غروب نہ ہو اور مغرب کا اول وقت جب کہ افتاب غروب ہو جائے اور آخری وقت جب تک کہ شفق غائب نہ ہو جائے ،عشاء کا اول وقت جب کہ شفق غائب ہو جائے اور آخری وقت جب تک کہ فجر طلوع نہ ہو –