الجواب:-خفین(چمڑے کے موزوں) پر مسح صحیح ہونے کی دس شرطیں ہی(١) ٹخنو سمیت وہ پورے قدم کو چھپالیں(٢) وہ قدم کی ہیت پر بنے ہوئے اور پیر سے ملے ہوئے ہوں(٣) وہ اتنے مضبوط ہو جنہیں پہن کر جوتے کے بغیر ایک فرسخ (تین میل شرعی جس کی مسافرت 5/کلومیٹر 486/میٹر ہوتی ہے) (٤) وہ پیرو پر بغیر باندھے رک سکیں(٥) اتنے دبیز ہو کہ پانی کو پیروں تک نہ پہنچنے دے(٦) ان میں سے کسی موزہ میں اتنی پھٹن نہ ہوں جو مسح سے مانع ہو(٧) طہارت کاملہ پر پہنا جائے(٨) وہ طہارت تیمم سے حاصل نہ کی گئی ہو(٩) مسح کرنے والا جنبی نہ ہو(١٠) اگر پیر کٹا ہوا شخص مسح کرنا چاہے تو یہ شرط ہے کہ کم از کم ہاتھ کی تین چھوٹی انگلیوں کے بقدر اس کے قدم کا اوپری حصہ باقی ہو –