الجواب وباللہ التوفیق
مونچھو کو چھوٹا رکھنا سنت ہے ان کو لمبا کرنا اور تاؤ دینا ایسا عمل ہے جوکہ لغو ہے اسکا دنیا اور آخرت میں کوئ فائدہ نہیں ہے لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہۓ
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول الفطرۃ خمس الختان والاستحداد وقص الشارب وتقلیم الاظفار و نتف الابط
بخاری 6/ 160 کتاب اللباس باب تقلیم الاظفار. ط. المطبعۃ الکبری الامیریہ
وقال القرطبی وقص الشارب ان یاخذ ما طال علی الشفۃ بحیث لا یؤذی الآکل ولا یجتمع فیہ الوسخ
فتح الباری 10/ 347. کتاب اللباس. باب قص الشوارب ط. دار المعرفۃ
اللہ عالم