غیر شادی شدہ جوڑا اگر دو گواہوں کے سامنے یہ کہے کہ یہ عورت میری بیوی ہے اور وہ عورت بھی کہے کہ میں اس کی بیوی ہوں تو کیا اس اقرار کے بعد وہ میاں بیوی بن جائیں گے؟

الجواب وباللہ التوفیق صورت مسئولہ میں یہ مرد و عورت جو غیر شادی شدہ ہیں، اگر دو گواہوں کے سامنے اپنے میاں بیوی ہونے کا اقرار کریں تو اس بھی نکاح منعقد ہو جائے گا، ان کے اقرار کو انشاء کے درجہ میں رکھ کر نکاح کے منعقد ہونے کا حکم دیا جائے گا،

فى الدر المختار: ولا (بالاقرار على المختار) خلاصة كقوله: هي امرأتي، لان الاقرار إظهار لما هو ثابت وليس بإنشاء (وقيل إن) كان (بمحضر من الشهود صح) كما يصح بلفظ الجعل (وجعل) الاقرار (إنشاء وهو الاصح)

تحته فى الشامية: وَقَالَ فِي الْفَتْحِ قَالَ قَاضِي خَانْ: وَيَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ الْجَوَابُ عَلَى التَّفْصِيلِ إنْ أَقَرَّا بِعَقْدٍ مَاضٍ وَلَمْ يَكُنْ بَيْنَهُمَا عَقْدٌ لَا يَكُونُ نِكَاحًا، وَإِنْ أَقَرَّ الرَّجُلُ أَنَّهُ زَوْجُهَا وَهِيَ أَنَّهَا زَوْجَتُهُ يَكُونُ إنْكَاحًا وَيَتَضَمَّنُ إقْرَارُهُمَا الْإِنْشَاءَ بِخِلَافِ إقْرَارِهِمَا بِمَاضٍ لِأَنَّهُ كَذِبٌ، (الفتاوى الشاميه:٧٤/٤، ط: بيروت )

Leave a Comment