الجواب باللہ التوفیق: ـ ہندوستان کی زمینوں پر عشر خراج کا حکم منتبق نہیں ہوتا اس لیے کہ اس کی امدانی پر پیداوار کی زکوۃ کے احکام جاری نہ ہوں گے البتہ جن احوال میں جن اصول و ضوابط کے مطابق زکوۃ واجب ہوتی ہے ان میں باتوں کا لحاظ کرتے ہوئے پیداوار کو فروخت کرنے کے بعد اس کی امدانی میں سال گزرنے پر زکوۃ واجب ہوگی یعنی چالیسواں حصہ بطور زکوۃ کے واجب ہوگا تاہم اگر کوئی شخص اپنی خوشی سے عشر کے حساب سے واللہ ادا کر دے تو یقینا خوشی کی بات ہوگی(۔الاستفاد کتاب النوازل٢٢٨/٧)