الجواب:-شریعت میں تصویر سازی اور مجسمہ سازی منع ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رحمت کے فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا جاندار کی تصویر ہو اور یہ بھی فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے سخت عذاب تصویر بنانے والے کو ہوگا یا گڑیا اگر بعینہ جاندار کے مجسمے ہو یا تصویر والے ہو اور مقصود بھی یہی ہو تو اس کی خرید و فروخت جائز نہیں ہے لیکن اگر کوئی اس کے باوجود اس سے کاروبار کرے تو نفع کو صدفہ کرنا پڑے گا اور اگر مقصود ہو کھلونا ہو اور اس پر ضمنا تصویر لگی ہوئی تو اس کی خرید و فروخت لفظ سر جائز ہوگی لیکن تصویر کی وجہ سے کراہت ہوگی