الجواب:-سجدہ سہو واجب ہونے کے اسباب ہیں ان میں سے جب بھی کوئی سبب پایا جائے گا تو سجدہ سہو واجب ہوگا:(1) کسی فرض یا واجب عمل کو اپنی اصل جگہ سے مقدم کر دینا مثلا قرآت سے پہلے رکوع کر لیا یا سورہ فاتحہ سے پہلے سورت ملا لی(2) کسی فرض یا واجب عمل کو اپنی اصل جگہ سے مؤخر کر دیا مثلا پہلی رکعت میں ایک سجدہ بھول گیا اور دوسری رکعت میں یاد انے پر تین سجدے کر لیے یا سورہ فاتحہ سورت کے بعد پڑھ لی(3) کسی فرض یا واجب کا تکرار کر دینا مثلا رکوع دوبارہ کر لیا یا ایک رکعت میں تین سجدے کر لیے (4) کسی واجب کی صفت کو بدل دینا مثلا جہری نماز میں امام نے اہستہ قرات کر دی یا سری نماز نے زور سے قرات کی(5) کسی واجب کو ترک کر دینا مثلا تشہد نہیں پڑھا یا سورہ فاتحہ چھوڑ دی، اور ان کی علاوہ کو افعال چھوڑ دے یا بھول گیا تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا-
Product Highlight
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Nunc imperdiet rhoncus arcu non aliquet. Sed tempor mauris a purus porttitor
Learn more