١.سوال:-کن کن عورتوں سے نکاح کرنا درست ہے اور کن عورتوں سے نکاح کرنا درست نہیں ہے وضاحت کے ساتھ بیان کریں؟

الجواب:-جن عورتوں سے نکاح کرنا درست نہیں ہے وہ درج ذیل ہیں(1) ماں، چاہے حقیقی ہو یا سوتلی اس طرح نانی اور دادی(2) بیٹی پوتی اور نواسی(3) بہن ،چاہے حقیقی ہو یا سوتیلی یعنی ماں شریک ہو یا باپ شریک(4) پھوپھی والد کی بہن چاہے سگی ہو یا سوتیلی(5) خالہ چاہے سگی ہو یا سوتیلی (6)بھتیجی (7)بھانجی (8)رضاعی ماں (9)رضاعی بہن(10) رضاعی پھوپھی(11) رضاعی خالہ (12)رضاعی بھتیجی(13) رضاعی بھانجی(14) بہو یعنی بیٹے کی بیوی(15) دو بہنوں کو ایک ساتھ جمع کرنا مذکورہ بالا محرمات کے علاوہ اور بھی کئی ایسی عورتیں ہیں جن سے نکاح حرام ہوتا ہے مثلا بیوی کے انتقال یا طلاق کے بعد عدت میں بیوی کے بہن یعنی سالی اس کی خالہ بھانجی وغیرہ اور مذکورہ بالا عورتوں کے علاوہ عورتوں سے نکاح کرنا درست ہے مثلا چچا کی بیٹی ،خالہ کی بیٹی ،ماموں کی بیٹی وغیرہ-فقط اللہ اعلم

حرمت عليكم امهتكم وبنتكم واخوتكم وعماتكم وخالتكم و وبنت الاخ وبنت الاخت...... الخ (سورة النساء،رقم الآية:٢٣)

قال لا يحل الرجل ان يتزوج بامه ولا جراته من قبل الرجال والنساء ولا بينته ولا بينت ولده وان سفلت للاجماع ولا باخته ولا ببنا اخته ولا ببنات اخيه ولا بعمته..... الخ (هدايه: ٣٢٩/٢،كتاب النكاح، زمزم، ديوبند))

واحل لكم ما وراء ذلكم ان تبتغوا باموالكم محسنين غير مسافحين......... الخ(سورة النساء: رقم الاية:٢٤)

Leave a Comment