سوال:- پوجاپاٹ میں استعمال ہونے والی سامانوں کی خرید و فروخت کرنا شرعا کیسا ہے؟

الجواب:- وہ سامان جو صرف پوجا پاٹ اور مشرکانہ مراسم کی ادائی میں استعمال کی جاتی ہے ان کی تجارت کسی مسلمان کے لیے شرعا جائز نہیں ہے اس لیے کہ یہ ایک اعتبار سے شرک و بت پرستی میں تعاون ہے البتہ وہ چیزیں جنہیں غیر مسلم پوجا پات کے کاموں میں استعمال کرتے ہیں اور ان کے دیگر عام کاموں میں استعمالات بھی ہیں تو ایسی سامان خرید و فروخت کر سکتا ہے کوئی حرج نہیں-

ولا باس بأن يواجر دار امن الذمي يسكنها فإن شرب فيها الخمر.... لم يلحق المسلم اثم في شيء من ذلك لأنه لم يواجرها لذلك والمعصية في فعل المستاجر....(المبسوط للسرخسي:٤٣/١٦،كتاب البيوع،باب الاجارة الفاسدة غفارية كوئٹه)

لا يكره بيع الدنانير من النصراني والقلنسوة من المجوسي لان ذلك اذلال لهما....(تبين الحقائق:٦٥/٤،كتاب الكراهية،فصل فى بيع،دار الكتب العلمية بيروت)

Leave a Comment