الجواب:-واجبات نماز کی باری میں رد المختار مع شامی کے اندر 14 بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے (1) فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی تمام رکعتوں میں سورة فاتحہ پڑھنا (2) سورہ ملانا فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی تمام رکعتوں میں (3) سورہ فاتحہ کو سورہ پر مقدم کرنا (4) قراة اور رکوع کے درمیان ترتیب ہمرکھنا(5) تعدیل ارکان کرنا (6) قعدہ اولی کرنا(7) دونوں قعدے میں تشہد پڑھنا(8) لفظ سلام کے ساتھ سلام پھیرنا(9) نماز وتر میں دعائے قنوت پڑھنا(10) تکبیرات عیدین کہنا زائد(11) جہری نماز میں قراة جہری کرنا(١٢سری نماز میں آہستہ قراة کرنا (13) مقتدی کا امام کے پیچھے خاموش رہنا (14) مقتدی کے لیے امام کے مطابعت کرنا -اس کی علاوہ اور ہے صاحب بدائع کہا اصل واجبات کل چھ ہیں (1) سورہ فاتحہ اور ضم سورت (2) جہری نمازوں میں جہر اور سری نمازوں میں سر (3)تعدیل ارکان(4) قعدہ اولی (5) تشہد (6) ترتیب افعال،اور اس کا حکم یہ ہے کہ ان چیزوں کو اگر بھولے سے چھوٹ جائے تو سجدہ سہو کرنا واجب ہے اور اگر جان بوجھ کر چھوڑ دے تو اعادہ کرنا واجب ہے اور ایسا
کرنے والا گناہ گار ہوتا ہے