الجواب:-نماز کے اندر کتنی چیزیں مسنون ہیں اس سلسلے میں اختلاف ہے چنانچہ علامہ شامی رحمہ اللہ نے 23 ذکر فرمایا اور صاحب نور الایضاح نے 51 ذکر فرمایا اور صاحبِ حلبی کبیر 21 ذکر فرمایا ہے اور اسی کے مطابق درج ذیل ہے:(1) تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا(2) دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے حال پر کھلی اور قبلہ رخ رکھنا (3) تکبیر کہتے وقت سر کو نہ جھکانا (4) امام کو تکبیر تحریمہ اور ایک رکن سے دوسرے رکن میں جانے کی تمام تکبیریں بقدر حاجب بلند سے کہنا(5) سیدھے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا (6) ثنا پڑھنا (7) تعوذ پڑھنا(8) تسمیہ پڑھنا (9) فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا (10) آمین کہنا (11) ثنا تعوذ تسمیہ اور آمین سب کو اہستہ پڑھنا (12) سنت کے موافق قرات کرنا(13) رکو اور سجدے میں تین بار تسبیح پڑھنا (14) رکوع میں جائے سر اور پیٹ کو برابر رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑنا(15) قومہ میں امام کو سمع اللہ لمن حمدہ اور مقتدی کو ربنا لک الحمد کہنا اور منفرد کو دونوں کہنا(16) سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنے پھر دونوں ہاتھ پھر پیشانی رکھنا (17) جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے پاؤں کو کھڑا رکھنا(18) تشہد میں اشہد اللہ…. پر انگلی سے اشارہ کرنا (19)قعده آخره ميں تشہد کے بعد درود شريف پڑھنا(20) درود کے بعد دعا پڑھنا (21) پہلے بائیں طرف پھر دائیں طرف سلام پھیرنا-