الجواب:-نجاست کی دو قسمیں ہیں: (1) نجاست غلیظہ (2) نجاست خفیفہ، نجاست غلیظہ ہر اس نجاست کو کہا جاتا ہے جس کے ناپاک ہونے پر دلیل قطعی موجود ہو جیسے۔ انسان کا پیشاب، پاخانہ، بہنے والا خون وغیرہ، نجاست خفیفہ- ہر ایسی نجاست کو کہا جاتا ہے جو نجاست غلیظہ کے مقابلہ میں کم اور ہلکی ہوئی ہے اور اس کی معاف مقدار زیادہ ہوئی ہے اس لیے اس کو نجاست خفیفہ کہا جاتا ہے جیسے حلال جانور گائے ،بکری وغیرہ کا پیشاب، حرام پرندوں کی بیٹ وغیرہ-