الجواب:-صحت بیع کے لیے شامی میں 25 شرطیں بیان کی گئی ہیں ان میں سے بعض عام ہیں اور بعض خاص پھر جو شرطیں عام ہیں وہ 17 ہیں ان میں سے 11 شرطیں تو وہی ہے جو شرائط انعقاد بیع میں گزر چکی ہیں اور باقی شرائط درج ذیل میں(12) موقت نہ ہونا (13) مبع کا معلوم ہونا (14) ثمن کا معلوم ہونا (15) شرط فاسد سے خالی ہونا (16) آپس میں رضامندی یعنی راضی ہونا (17) بیع کے اندر فائدہ کا ہونا،اور جو خاص شرطیں ہیں وہ اٹھ ہیں (1) بیع مؤجل میں ثمن کی مدت کا معلوم ہونا(2) منفول اشیاء میں قبضہ کا ہونا (3) مبادلہ قولیہ میں بدل کا متعین ہونا (4) اموال ربو میں بدلین کے درمیان برابری کا ہونا (5) ربو کی شبہ سے خالی ہونا (6) بیع سلم میں شرائط سلم کا موجود ہونا (7) بیع صرف میں فریفین کے جدا ہونے سے پہلے قبضہ کا ہونا(8) بیع مرابحہ ،تولیہ اشتراک اور وضعیہ میں ثمن اول کا علم ہونا اب سب مل کے 25 شرطیں ہوگئ –