سوال:- دہ دردہ حوض کی مقدار کیا ہے قدیم و جدید دونوں پیمائش کی اعتبار سے بیان کریں؟

الجواب:-اگر ٹنکی حوض کا رقبہ 225 اسکوائر فٹ ہو تو وہ دہ دردہ شمار ہوگا- جدید واضح رہے کہ 10 شرعی گز 15 فٹ کے بنتے ہیں کیونکہ ایک شرعی گز 18 انچ (ڈیڑھ فٹ) کا ہوتا ہے اس حساب سے 10 شرعی گز (15 فٹ) کو 10 شرعی گز ( 15 فٹ) میں ضرب دے دیں تو 225 اسکوائر فٹ مقدار بنتی ہے-

والمعتبر في عمقة: اي يكون بحا لا ينجر بالاغتراف وهو الصحيح كذا في الهداية..... والمعتبر: دراع الكرباس كذا في الطهرية.... وهو دراع العامة: ست قبضات اربع وعشرون اصبعا كذا في "التبيين"(الهنديه: ٧٠/١،كتاب الطهارة، باب الثالث في المياه،زكريا ديوبند)

Leave a Comment