سوال:-تہجد کی نماز سب سے قبل کس نے ادا کی اور فرضیت نماز سے پہلے اس کا کیا حکم تھا اور اب کیا حکم ہے؟

الجواب: قاموس الفقہ میں ہے کہ تہجد کی نماز سب سے پہلے حضرت داؤد علیہ السلام نے ادا فرمائی اور فرضیت نماز سے پہلے اس کے حکم کے سلسلے میں مشہور یہ ہے کہ وہ فرض تھا پھر ایک سال کے بعد اس کی فرضیت ختم ہو گئی اس کے بعد سے اب تک اس کا حکم مستحب ہے-

عن عائشة قالت إن الله تعالى افترض قيام الليل في اول هذه السورة فقام النبي صلى الله عليه وسلم واصحابه حولا.... حتى انزل الله في آخر هنه السورة كل التخفيف فصار قيام الليل تطوعا بعد فريضة....(صحيح مسلم، رقم الحديث: ٧٤٦)

احب الصلاة الى الله تعالى صلاة داؤد كان ينام نصف الليل ويقوم ثلثه وينام سرسة....(صحيح البخاري: ١٦/٣،رقم الحديث:١١٣١)

Leave a Comment