سوال:-ایک شخص نے قربانی میں ایک بھینس خریدی بعد میں پاتا چلا کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہے تو اس بھینس کی قربانی جائز ہے یا نہیں نیز قربانی کے بعد بھینس کے پیٹ سے اگر بچہ نکلے تو اس کھانا جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب و باللہ توفیق:- اگر بھینس قریب الولادت ہو تو اس کی قربانی مکرہ ہے اور اگر نہ ہو تو اس کی قربانی بلا کراہت جائز ہے ،اگر قربانی کے بعد بھینس کی پیٹ سے مرا ہوا بچہ  نکلے تو اس کو کھانا جائز  نہیں  البتہ اگر زندہ بچہ نکلے تو اس کا گوشت کھایا جائے  لیکن اگر ایام قربانی کے اندر ذبح نہ کیا جائے تو اسے صدقہ کرنا لازم ہے – فقط و الله اعلم–//}(1) بحر الرائق ،ج:٨،ص:٣١٢  زکریا –//الہندیہ ج:٥ ص:٣٣١ زکریا –//بداءع، ج:٤ ص:١٥٩  زکریا

 

 

1.(ويكره ذبح الشاة أذا تقارب ولادتها لأنه يضيع ما فى بطنها--(بحر الرائق ،ج:٨،ص:٣١٢  زکريا - –
. الجنين أذا خرج بعد ذبح أمه ان خرج حيا فذكي يحل,وان مات قبل الذبح لا يؤكل وان خرج ميتا فان لم يكن كامل الخلق لا يؤكل ايضا فى قولهم جميعا--//بداءع، ج:٤ ص:١٥٩  زكريا2.

سوال:-ایک شخص کو احتلام ہو گیا ہے اور غسل جنابت واجب ہو گیا لیکن سورج طلوع ہونے سے اتنی دیر پہلے انکھ کھلی ہے جتنے میں وضو کر سکتا ہے غسل نہیں کر سکتا تو کیا یہ شخص تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ یا یہ غسل ہی کرے گا چاہے نماز قضا ہو جائے؟ تو اس شخص کو تیمم کی اجازت ہوگی یا نہیں شریعت کی روشنی میں جواب تحریر فرمائیے؟

الجواب:- صورت مسئولہ میں مذکور شخص کے لیے وقت کے فوت ہونے کے خوف سے تیمم کر کے نماز پڑھنا

Read More »

سوال:- بخاری شریف کی کتاب الآذان میں روایت ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ ایک مسجد میں پہنچے اس میں جماعت ہو چکی تھی تو انہوں نے اذان و اقامت کے ساتھ دوسری جماعت قائم کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی مسجد میں دو جماعت کرنا جائز ہے تو حنیفہ کی طرف سے اس روایت کا کیا جواب ہوگا؟ روایت نقل کر کے جواب تحریر فرمائیے؟

الجواب:-صورت مسئولہ میں مذکور اعتراض کے متعدد جوابات دیے گئے ہیں(1) حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ جس مسجد میں

Read More »

سوال:- عمارتوں کی دیواروں پر پینٹ کیا جاتا ہے اور دیواروں پر رنگ کرنے میں کبھی پینٹ استعمال ہوتا ہے اور کبھی چونہ اور کبھی سموسم سے رنگ کیا جاتا ہے تو رنگ کی ہوئی دیواروں پر تیمم کرنا جائز ہے یا نہیں نیز یہ بھی بتائیے کہ اگر پینٹ کیا گیا ہے تو یہ زمین کی قسم میں سے نہیں تو کیا اگر اس پر گردو غبار جم جائے تو اس سے تیمم کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:-جس دیوار کو پینٹ سے رنگ دیا گیا ہے اس دیوار پر تیمم کرنا درست نہیں ہے اس لیے کہ

Read More »

1 thought on “سوال:-ایک شخص نے قربانی میں ایک بھینس خریدی بعد میں پاتا چلا کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہے تو اس بھینس کی قربانی جائز ہے یا نہیں نیز قربانی کے بعد بھینس کے پیٹ سے اگر بچہ نکلے تو اس کھانا جائز ہے یا نہیں ؟”

Leave a Comment