سوال:-اگر ناپاک کپڑا کو واشنگ مشین کے اندر دھویا جائے تو وہ کپڑا پاک ہو جائے گا یا نہیں یا اس میں کوئی تفصیل ہے ہر صورت اطمینان بخش جواب تحریر کریں؟

الجواب:-موجودہ دور میں واشنگ مشینوں میں کپڑے دھونے سے کپڑا پاک ہو جائے گا لیکن اس وقت جب اس مشین کے سکھانے والے حصہ میں کپڑے ڈالنے کے بعد تین مرتبہ پانی بہا کر مشین کے ذریعے تین مرتبہ نچوڑنے سے کپڑے پاک ہو جاتے ہیں مشین سے نکال کر الگ سے پاک کرنے کی ضرورت نہیں ہے-

فعلم بهذا ان المذهب اعتبار غلبى الظن وانها مقدرة بالثلاث لحصولها به في الغالب وقطعا للوسوسة(شامي: ٥٤٠/١،كتاب الطهارة،باب الانجاس،زكريا ديوبند)

واما طريق التطهير بالغسل فلا خلاف ان النجس يطهر بالغسل في الماء الجاري وكذا يطهر بالغسل يصب الماء عليه (بدائع الصنائع :٢٤٧/١،كتاب الطهارة،زكريا ديوبند)

وجهه ان الثوب النجس كلما حصل في الاجانة تنجس ذلك الماء.... فلا يطهر حتى يصب عليه الماء(المبسوط للسرخسي: ٩٣/١،كتاب الطهارة،دار المعرفة)

Leave a Comment