الجواب:-مچھلی شکار کرنے سے قبل تالاب وغیرہ میں مچھلی کا فروخت کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ مچھلی جب تک تالاب وغیرہ میں ہو تب تک وہ کسی کی ملک نہیں ہوتی ہے بلکہ مباح ہوتی ہے اور غیر مملوک کی بیع جائز نہیں ہے البتہ اگر مچھلیاں ایسے گڑھے میں ہوں جس کو دریا یا تالاب سے کاٹ کر باندھ لیا ہو تو اس کی دو صورتیں ہیں خظیرہ ایسا چھوٹا ہو کہ جس سے بغیر حبلہ کے ہاتھ ڈال کر مچھلیاں پکڑنا ممکن ہو تو اس کی بیع درست ہیں اور اگر خظیرہ بڑا ہو کہ جس سے بغیر حبلہ کے مچھلیاں پکڑنا ممکن نہ ہو تو اس کی بیع درست نہیں ہے اور اگر مچھلی خود بخود جمع ہو گئی ہو تو اس کی بیع جائز نہیں ہے ملکیت نہ ہونے کی وجہ سے –