١:–اسمارٹ رنگ پہننا کیسا ہے ۔ مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔

الجواب وبالله التوفيق: اسمارٹ رنگ آج کل ایک جدید ڈیوائس ہے جو چھوٹی سی انگوٹھی کی صورت میں پہنی جاتی ہے، اور مختلف کام انجام دیتی ہے، مثلا: صحت کی نگرانی،کال یا میسج کی اطلاع دینا، کسی ایپ یا موبائل کے ساتھ کنیکٹ ہو کر دیگر افعال انجام دینا وغیرہ۔ اور شریعت میں اشیاء کے سلسلہ میں اصل حکم جائز ہونا ہے جب تک کوئی دلیل اس کے منع پر موجود نہ ہو؛ اور اسمارٹ رنگ میں شرعاً کوئی قباحت موجود نہیں ہے؛ لہذا اس کا پہننا جائز ہے۔

الأصل في الأشياء الإباحة حتى يدل الدليل على عدم الإباحة. (غمز عيون البصائر شرح كتاب الأشباه والنظائر/القاعدة الثالثة، ٢٢٣/١، ط: دار الكتب العلمية بيروت) فقط والله سبحانه وتعالى أعلم.

Leave a Comment